بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: 17 اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دے دی

 

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: 17 اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دے دی

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: 17 اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دے دی

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں قائد حزب اختلاف سمیت 17 اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دے دی ہے۔ مولانا عبدالواسع کا کہنا ہےکہ یہ لوگ سیاست جانتے ہیں نہ جمہوریت، کسی کے سامنے جھکے ہیں نہ جھکیں گےاورپر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نے بجلی روڈ تھانہ میں گرفتاری پیش کی۔ ایف آئی آر میں نامزد 17 ارکان نے گرفتاری دی۔ گرفتاری دینے والے ارکان  میں بی این پی سے اختر حسین لانگو، میر حمل کلمتی، بابو رحیم مینگل، اکبر مینگل، ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز، شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی، ٹائٹس جانسن شامل ہیں۔ جمعیت علما اسلام سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ، زابد ریکی، یونس زہری، اصغر ترین، نواز احمد کاکڑ،جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے نصر اللہ نے گرفتاری پیش کی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی