وزیراعلی پنجاب نے عظمی بخاری کو25کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجو ا دیا

 


وزیراعلی پنجاب نے عظمی بخاری کو25کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجو ا دیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیاہے۔

نوٹس میں وزیراعلی اورپرنسپل سیکریٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت ،بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا، عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پیسے لے کر پوسٹنگ ٹرانسفر کرنے کے الزامات عائد کیے اور پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی