نواز شریف نہیں کہ سندھ کے حقوق چھوڑ دوں۔مراد علی شاہ

 


نواز شریف نہیں کہ سندھ کے حقوق چھوڑ دوں۔مراد علی شاہ

وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتارہوں گا، نواز شریف نہیں ہوں سندھ کے حقوق نہیں چھوڑوں گا،مشترکہ مفادات کونسل آئینی فورم ہے،بائیکاٹ کاکوئی ارادہ نہیں ہے شرکت کروں گا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق اپناکام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتا،نقصان صوبوں کوہوتاہے، وفاق صوبوں کوپیسے دےکراحسان نہیں کررہا،یہ ہماراحق ہے، وزیراعظم پہلے 3 وزرائے خزانہ  کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے،وزیراعظم چوتھاوزیرخزانہ لاچکے ہیں مگر ملک کی معاشی حالت ابھی تک نہیں بدل سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے جیسے ارسا کو وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو تنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی