سلمان کی مداح نہیں، وہ ایک برے اداکار ہیں: کرینہ کپور

 


سلمان کی مداح نہیں، وہ ایک برے اداکار ہیں: کرینہ کپور

ایک  انٹرویو میں تھری ایڈیٹس کی ہیروئن کرینہ کپور نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں میگا اسٹار سلمان کی اداکاری پسندنہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سلمان سے کہ چکی ہوں کہ وہ ایک برے اداکار ہیں، مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن وہ دو اداکار ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔

شاہ رخ خان سے متعلق سوال کرنے پر کرینہ کپور نےکہا کہ مجھے شاہ رخ سے محبت ہے، مجھ سے ان کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ اگر میں شروع ہو گئی تو گھنٹوں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان میں بہت کشش ہے جس کی وجہ سے ہر لڑکی ان کی جانب کھچی چلی آتی ہے اور وہ  اداکاری میں  بھی لاجواب ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی