واٹس ایپ استعمال کرنے کیلیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

 


واٹس ایپ استعمال کرنے کیلیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ  کواستعمال کرنےکیلئے فی الحال   انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں  لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ  کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے ایک اہم فیچر متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

 

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی