کیل مہاسوں کا دیسی علاج- اردو گلدستہ

کیل مہاسوں کا دیسی علاج


 کیل مہاسوں کا دیسی علاج- اردو گلدستہ

ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کے چہرے پر کیل مہاسے ہوں۔ نوجوان خاص طور پر خواتین تو ان کو دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں۔کیل مہاسے انسانی جلد کی ایک عام بیماری ہےانکی وجہ تیل یا مُردہ خلیوں سے جِلدی مسام کا بند ہوجانا ہے۔

کیل مہاسوں کی وجوہات

چہرے پر کیل مہاسے نظام ہضم کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ نظام ہضم صحیح ہو تو جسم میں خون بنتا ہے اور جلد صاف شفاف اور چمک دار نظر آتی ہے۔ چہرے پر دانے نکلنے کی ایک وجہ قبض بھی ہے۔

جانئے دانتوں میں کیڑا لگنے کی ابتدائی علامات اور بچاؤ کے طریقے

جانئے گردن کی میل اور سیاہی کیسے ختم کی جائے؟

ہم میں سے بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ شیمپو بھی دانوں کا باعث بن سکتا ہے۔ شیمپو اور کنڈیشنر میں موجود خوشبو اور کیمیکل سوزش اور  پیشانی، گال، گردن اور کمر پر دانے کا باعث بنتے ہیں ۔ اس لئے بہتر ہے کہ خوشبو کے بغیر شیمپو کا انتخاب کریں اور اسے اچھے سےبالوں سے نکالیں۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں؟

ان سے بچنے کیلئے مہنگے داموں علاج یا مختلف کریموں کا استعمال مت کریں کیوں کہ ان سے نجات گھریلوٹوٹکوں اور دیسی اشیاء کے استعمال سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

کیل مہاسوں کا دیسی علاج


شہد

شہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک چائے کے چمچ شہد کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں یا آدھے کپ شہد کو ایک کپ دلیے میں مکس کرکے ماسک بنائیں اور آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔ اور پھر دھو لیں۔

کیل مہاسوں کا دیسی علاج


لیموں

لیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے آزمودہ ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

کیل مہاسوں کا دیسی علاج


سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بھی کیل مہاسوں کابہترین علاج ہے۔ اس کے لیے سیب کے سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو ملائیں اور اسے روئی کے ذریعے جلد پر لگائیں، تاہم ہر بار استعمال سے قبل اسے اچھی طرح ضرور ہلالیں۔

کیل مہاسوں کا دیسی علاج


مالٹے یا سرکہ

ترش پھل یا سرکہ بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔ ترش پھلوں کے عرق یا سرکے کی کچھ مقدار کو روئی پر ڈالیں اور نرمی سے متاثرہ جگہ کی صفائی کریں۔

 جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیوں کے بارے میں جانئے

کھانے میں آپ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔ دن بھر میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ صبح فجر کے بعد نہار منہ دو گلاس پانی پئیں اورناشتہ کم از کم ایک گھنٹہ بعد کریں۔ایسا میک اپ استعمال کریں جو آئل فری ہو اور سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کریں۔تکیے کا کور اور تولیہ اگر گندا ہو تو یہ بھی داغ دھبوں اور دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کی صفائی بھی لازمی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی