فرار ہونے کی اطلاع غلط ہے، پنجشیر میں ہوں، لڑائی جاری ہے: امراللہ صالح



 فرار ہونے کی اطلاع غلط ہے، پنجشیر میں ہوں، لڑائی جاری ہے: امراللہ صالح

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق امر اللہ صالح  نے کہا ہے کہ میرے فرار ہونے کی اطلاع غلط ہےمیں پنجشیر میں ہوں۔ واضح رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ افغانستان کے مفرور نائب صدر تاجکستان فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود کے متعلق بھی کوئی خبر نہیں ہے۔

 

نشریاتی ادارے کے مطابق امر اللہ صالح نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ وادی پنجشیر سے ہی بات کررہے ہیں۔

 14 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گيا۔

دوسری  جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان نے نا قابل تسخیر سمجھی جانے والی وادی پنجشیر کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان کے مطابق انہوں نے وادی کے 34 اضلاع کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی