کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

 

کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

کراچی:محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگراعلی  حکام کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کیے جائيں اور جرمانے عائد کیے جائیں۔

کار سوار لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کود ھر لیا گيا۔

اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرزاورایس ایس پیزکو ہنگامی مراسلہ جاری کیاگیا ہے۔اس مراسلے کے ذریعے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اورکیسز درج کیے جائیں۔

اس کے علاوہ حکم دیا گیا ہے کہ   مارکیٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی