ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ


ہم میں سے تقریبا سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہوٹلوں میں یا بڑے شاپنگ پلازوں کے چینجنگ روم کے اندر خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز ریکارڈ کی جاتی ہیں اور پھر ان ویڈیوزکو برے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے لہذا ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرنے سے قبل یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ کہیں خفیہ کیمروں سے آپ کی ریکارڈنگ تو نہیں کی جا رہی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں سے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات آئے روز لوگوں کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔

واٹس ایپ سے بڑی سے بڑی گیم یا کوئی بھی ایپ کیسے شیئر کریں؟ طریقہ جانئے

کیا آپ جانتے ہیں واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس میں کیا فرق ہے؟

اس رپورٹ میں ٹک ٹاک پر خود کو سابق ہیکر کہنے والے ایک شخص نے ہوٹل کے کمروں میں موجود خفیہ کیمرے کو ڈھونڈ نکالنے کا  ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہوٹل میں قیام کے دوران ان خفیہ کیمروں سے خود کو محفوظ بنا  سکتے ہیں۔

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ


مارکس نامی ٹک ٹاکر نے خفیہ کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاکہ آپ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔

کیا آپ جانتے ہیں بجلی کی اشیاء کتنے یونٹ خرچ کرتی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلگوں روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ


ان کا کہنا تھا کہ بیڈ کی سائیڈٹیبل پر موجود ڈیجیٹل گھڑی میں خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے لہذا فلیش لایٹ کی مدد سے آپ اسے تلاش کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بستر کے اوپر موجود فائر الارم میں بھی خفیہ کیمرہ چھپایا جا سکتا ہے جب کہ روشن دانوں ، آرٹیفیشل پھولوں اور کھڑکیوں میں بھی یہ اکثر چھپایا جاتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی