کار سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے تین پولیس اہلکار پکڑے گئے

کار سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے تین پولیس اہلکار پکڑے گئے


 کار سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے تین پولیس اہلکار پکڑے گئے

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں کینال روڈ پرپیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں نے   تلاشی کے بہانے گاڑی میں سوار لڑکے اور لڑکی کو روک کر لڑکی سے بدسلوکی اور  نازیبا حرکات کیں۔ بعدازاں ان3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

14 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے خفیہ کیمروں کا تلاش کرنے کا طریقہ

کار  سوار  لڑکے کی مدعیت میں درج  ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو تلاشی کے بہانے روکا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک روکے رکھا اور ایک پولیس اہلکار نے اس کی کزن کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔

جیو نیوز کے مطابق  ترجمان پولیس نےبتایا کہ واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور  تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی