کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

کراچی کے کئي علاقوں میں تیز بارش


 کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش جاری ہے۔

 

کراچی کے علاقوں  سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج صوبہ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی   کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 مزید خبروں کیلئے یہاں کلک کریں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی