فیس بوک کی سروسز بند ہونے سے مارک زکربرگ کو بڑا جھٹکا

 

فیس بوک کی سروسز بند ہونے سے مارک زکربرگ کو بڑا جھٹکا

فیس بوک کی سروسز بند ہونے سے مارک زکربرگ کو بڑا جھٹکا

سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کو تقریبا ساڑھے چھ ارب ڈالر کا نقصان ہواہے۔

فوربز میگزین کے مطابق فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ کو پیر کے روز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کی وجہ سے اب تک چھ ارب  40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے اور وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں پانچویں سے چھٹے نمبر پرچلے گئے ہیں۔

اب واٹس استعمال کرنے کیلئے انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

اس نقصان کے باعث فیس بک کے بانی مارک  کے اثاثوں کی مالیت 116 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص سے ایک درجہ نیچے آگئے ہیں۔

جبکہ اس بریک ڈاؤن کی وجہ فیس بک کمپنی کو شیئرز مارکیٹ میں بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک فیس بک کے شیئرز کی ویلیو5.41 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔ بریک ڈاؤن کے بعد سے فیس بک کے ایک شیئر کی قیمت  میں 18.67 ڈالر کی کمی آئی ہے اور یہ 324.45 ڈالر کا رہ گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی