ذہنی دباؤ کی علامات اور اس کا آسان علاج

 

ذہنی دباؤ کی علامات اور اس کا آسان علاج

ذہنی دباؤ کی علامات اور اس کا آسان علاج

آج کل کے دور میں ذہنی تناؤ معمولی سی بات ہے اوریہ تناؤ بہت سی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے۔ اس کی کئی ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ دینی احکامات کا نہ ماننا، اللہ پر توکل نہ ہونا، رشتے داروں سے سخت رویہ اور رزق میں کمی ہونا بھی اس بیماری کو جنم دے سکتاہے۔ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریبا تین سو کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ خواتین ،بچے، بوڑھے ،نوجوان اس مرض سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

ذہنی دباؤ کی علامات

ڈپریشن کی بنیادی علامات زندگی سے بیزاری، علیحدگی پسند ہونا،خود کو تنہا رکھنا، ہر وقت فکر مند اور افسردہ رہنا، بے اعتمادی، سردرد، کمر درد،سینے کی تیزابیت، بالوں کا گرنا، خودکشی کے خیالات کا جنم لینا وغیرہ شامل ہے۔ دنیا میں اس وقت معذوری کی سب سے بڑی وجہ ذہنی دباؤ ہے۔

> پڑھئیے دماغ کی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

ذہنی تناؤ میں کمی کیسے کریں؟

متوازن غذا ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں ،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ایسی خوراک جس میں کیلشیم کی وافر مقدار ہو اور روزمرہ خوراک میں جنک اور فاسٹ فوڈ کا خاتمہ کرکے بھی ذہنی تناؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ کم کرنے والی سبزیاں

ایک تحقیق کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے کہ پالک،میتھی،ساگ، مولی، مٹر، بندگوبھی کا استعمال ذہنی دباؤ میں کمی لا سکتا ہے۔ ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث ذہنی تناؤ میں پچاس فیصد کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی سِکس کی فراہمی سے بھی مرض میں کمی واقع ہوتی ہے اور کیلا بہترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ سیب کا استعمال کریں۔ سیب کے جوس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال اعصاب کے لئے فرحت افزاء ثابت ہو سکتا ہے۔

> جنسی طاقت بڑھانے والی سبزیاں

 اس کے علاوہ ایک کپ پانی میں دوعدد سبز الائچی ڈال کر ابال لی اور ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر اس کا استعمال دن میں دوبار کرنے سے معدہ تندرست رہے گا اور معدہ تندرست رہنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ بھی کم ہو گا کیونکہ خراب معدے اور ذہنی تناؤ کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے اکثر ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے، لہٰذا انڈہ، دودھ، مچھلی، مچھلی کا تیل (کیپسول) استعمال کریں اور سورج کی روشنی لازمی لی جائے۔

ورزش سے ذہنی دباؤ میں کمی لانا

اندازِ زندگی میں کچھ سادہ سی تبدیلیاں طاقتور آلات کے طور پر کام کر سکتی ہیں، مثلاً روزانہ آدھا گھنٹا ورزش کرنا یاتیز چہل قدمی کرنا، یوگا کرنا ناصرف موڈ خوشگوار بناتا ہے بلکہ موٹاپہ بھی کم کرتاہے اور ذہنی تناؤ کے آثار میں بھی کمی لاتاہے۔  وقت پر سونا، پر سکون اور مکمل نیند لینا بہترین اصلاح ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ذہن کا تناؤ کم ہو تو مضبوط رشتے قائم کریں اور خود کو معاشی طور پر مضبوط کریں۔

نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا

 ماہرین کے مطابق مختلف رویے اپنانے سے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ہروقت باوضو رہنا اور نماز قائم کرنا دوسروں کو معاف کرنا، شکر گزار انسان بننا، انسانیت کے ساتھ ہمدردی کرنا، اللہ کے رستے میں خرچ کرنا اور کسی کی مدد کردینا یہ وہ اعمال ہیں جن کو اپنانے سے مرض سے یا تو مکمل چھٹکارا مل سکتا ہے یا کم از کم کمی لائی جا سکتی ہے۔

 

 

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی