گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

 

گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

جی ہاں آج ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کو گوگل پر سرچ کرنے سے پہلے ضرور سوچ لیں ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی تحقیق کے مطابق مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کو گوگل کرنے سے اجتناب برتیں۔

بم بنانے کا طریقہ

یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات کے بارے میں جاننے کی خواہش آپ کو کسی ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔کیوں کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تاک میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

بیماری کی علامات

اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو کسی بیماری کا خدشہ ہو تو اس کا علاج گوگل پرتلاش کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات  کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

آپ ٹریفک چالان کی رقم واپس لے سکتے ہیں، مگر کیسے؟

کیوں کہ گوگل پر معمولی علامات کو لے کر ڈھیروں بیماریوں کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جسے صرف ایک ماہر ڈاکٹر ہی سمجھ سکتا ہے لہذا  ان علامات کے بارے میں سرچ کرنےکی بجائے آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور اس کی ہدایت کے مطابق علاج کرائیں۔

کینسر

دنیا میں ہر طرح کی نوعیت کی بیماریاں عام ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں کی طرح ہوتی ہیں جیسے کھانسی، زکام جیسی وغیرہ۔ بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی طبیب یا ڈاکٹر کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل پر سرچ کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

خطرناک جانور

گوگل پر کبھی بھی کسی خطرناک جانور کے بارے میں سرچ نہ کریں کیوں کہ پھر آپ اس جانور کے ڈر سے باہر جانے سے گریز کریں گے یہ بالکل ایسا ہے جیسے ہم کوئی ڈراؤنی فلم رات کے وقت دیکھیں تو ہمیں ڈر محسوس ہوتاہے بالکل اسی طرح آپ خطرناک جانور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے چکر میں اپنے معمولات کے کاموں کو متاثر کرسکتےہیں۔

اپنا نام

گوگل پر اپنا نام سرچ کرنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ ہوسکتاہے آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا میں موجود آپ کی کوئی ایسی پرانی تصویر یا معلومات سامنے آ جائیں جو کہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔

ٹیکنالوجی کے متعلق مزید جانئے

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی