دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر

 


دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر

دنیا بھر کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ۔جیو نیوز کے مطابق معروف بین الاقوامی جریدے 'دی اکانومسٹ' نے 43 ممالک کی فہرست کے مطابق مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس فہرست کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فیصد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔

واٹس ایپ صارفین ہوشیار، یکم نومبر سے ان موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فیصد ہے۔ جبکہ ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19.6 فیصد ہے، برازیل 10.2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی