سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کرنے کا اعلان

 

سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کرنے کا اعلان

سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کرنے کا اعلان

حیدرآباد: تفصیلات کےمطابق سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسکولوں کی تعداد کم کرنی ہے اور جو ہیں ان میں سہولیات بڑھائی جائیں گی تاہم اسکولوں کے زیر استعمال عمارتیں دیگر سرکاری محکموں کو دیں گے جن 5 ہزار سرکاری اسکولوں کو بند کیا جائے گا ان میں سے 3 ہزار 6 سو اسکولوں کی فہرست بہت جلد ہم اخبارات میں دیں گے۔

باقاعدگی سے یوگا کرنا جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے بہترین قرار

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مجھے دوسری بار یہ وزارت سونپی گئی ہے۔ ایک بار لاڑکانہ کے اسکول کا دورہ کیا تو میں نے دیکھا بچے زمین پر بیٹھے ہوئےہیں اور بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیسک نہیں تھے جبکہ استاد کے بیٹھنے کے لیے کرسی بھی نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون موجود ہے لیکن وہ آج بھی ریڈیو کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں میں غیر نصابی سرگرمیاں ہونی چاہیئں اور کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیمی نصاب کو ماڈرن لائف کے مطابق کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی