کراچی کی لڑکی لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

 

کراچی کی لڑکی لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

کراچی کی لڑکی لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

لاہور: معروف جریدےروزنامہ امت کے مطابق پب جی گیم پر شادی کا جھانسہ دیکر کراچی کی لڑکی کو لاہور بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

سینئر سول جج کی میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ زیادتی

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کی اور پھر اسے شادی کا جھانسہ دیکر لاہور بلوایا، جہاں اسے کئی روز تک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایاجاتا رہا اور پھر ملزم فرار ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بعدازاں  ریلوے اسٹیشن پر حسن اور وحید نامی دو لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا  اور سرور روڈپر ایک گھر میں لے جا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی۔

 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کاروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی