سینئر سول جج کی میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی

 

سینئر سول جج کی میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی

سینئر سول جج کی میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی

 

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختون خوا ہ کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج جمشید کنڈی کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے طالبہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

کرونا کی نئی خوفناک قسم ظاہر

ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی ہے اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے،اوراس کا بیان ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب  دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار سنیئر سول جج کو رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہےاور کہا کے  قانون سب کے لیےایک ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی