پاکستان میں خواتین کےسرکےبال4ہزارروپےکلو بکنےلگے

 

پاکستان میں خواتین کےسرکےبال4ہزارروپےکلو بکنےلگے

پاکستان میں خواتین کےسرکےبال4ہزارروپےکلو بکنےلگے

پاکستان کے مختلف شہروں کے گلی کوچوں  میں خواتین کے سر کے بال قیمت بڑھنے کے بعد 4ہزار فی روپے کلو تک بکنے لگےہیں۔  کاروباری افراد خریداری کے بعد اسے کٹسم کلیرنگ ایجنٹس کو7ہزار روپے فی کلو تک فروخت کرتے ہیں جو کہ اسے 15ہزار روپے کلو کے حساب سے چین برآمد کرتے ہیں۔ اس کاروبار سے وابستہ زبیر نامی شخص نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے اچھے معیار کے بالوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

خواتین کے سر کے بالوں کی قیمت

زبیر نے کہاکہ ہم کنگھی کے دوران گرنے والے بالوں کی خریداری کو اہمیت دیتے ہیں، کیوں کہ اس سے اچھے معیار کی وگس تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بال 4ہزار روپے فی کلو کے حساب سے خریدےجاتے ہیں اور اس کے بعد بڑے تاجروں کو 7 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں جو آگے جاکر فی کلو 10 ہزار روپے کے حساب سےکسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو فروخت کرتے ہیں۔اس کے بعد کسٹم ایجنٹس ان خریدے ہوئے بالوں کو فی کلو 15 ہزار روپے کے حساب سے چین برآمد کرتے ہیں ۔  

بالوں کے ایک تاجر مشتاق خان کے مطابق وہ گزشتہ3 برس سے یہ کام کررہے ہیں اور اب ہرگزرتے دن کے ساتھ یہ کاروبار مقبول ہوتا جارہا ہے۔ پہلے خواتین اپنے یہ بال ضائع کردیتی تھیں لیکن اب وہ اسے تھیلوں میں جمع کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان بالوں سے تقریباً25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کی وگس تیار ہوتی ہیں۔

مزید خبریں پڑھیں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی