لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کیس کا ڈراپ سین



لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کیس کا ڈراپ سین

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ضلع کچہری میں چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دیاہے۔

عدالت نےملزمان محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

سندھ میں پانچ ہزار سکول بند کرنے کا اعلان

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایاکہ  میرے ملزم نہیں ہیں۔‍ خاتون نے مزید کہا کہ تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی اور  ان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 14اگست کو ان اوباش نوجوانوں نے چنگچی میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کی تھی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو شناخت کیا گیاتھا۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی