مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کا طریقہ

 

ٹائمنگ بڑھانے کا طریقہ

مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کا طریقہ

ایک بات یہاں بہت اہمیت کی حامل ہے کہ آج کا مرد یہ سمجھتاہے کہ صرف مردانہ طاقت میں اضافہ ہی تمام مسائل کا حل ہے جب ایسا بالکل نہیں ہے۔ آپ کی اچھی صحت، ذہنی سکون اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے تصور کے بغیر  ہماری زندگی نا مکمل ہے۔ہر قسم کی کمزوریوں سےنجات اور پاک وصاف صحت مند زندگی گزارنےکی خواہش سے اس کی تکمیل ہو سکتی ہے۔

اگر آپ صبح جلدی اٹھتے ہیں اور اپنے رب کو یاد کرتے ہیں نماز فجر ادا کرتے ہیں اور صبح کی ورزش کرکے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں اور صحت مند ناشتہ تناول کرتے ہیں توآپ کو صحت مند اور مکمل مرد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ صحت اچھی ہوگی تو آپ کی ازدواجی زندگی بھی خوبصورت ہوگی۔ یاد رکھیں برائی انسان کوروحانی طور پر کمزور کرتی ہے۔ اور کھانے کی بے قاعدگی آپ کو جسمانی طور پر کمزور کرتی ہے۔

اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے ۔ ۔ ۔ ۔ بس آپ تھوڑی سی ہمت دکھائیں۔ ۔اگر آپ  واقعی ہی  اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔توصرف یہ پانچ چیزیں جو ابھی میں ذکر کروں گا ان کو چھوڑ دیں اور پانچ چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو آپ  مردانہ  امراض کے علاوہ ، دیگر بہت سے مسائل  سے بھی نجات حاصل کرلیں گے۔ انشاءاللہ

ٹائمنگ بڑھانے کا طریقہ

1۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کھجور،  شہد، انجیر، زیتون اور دہی استعمال کرنے والا مردانہ کمزوری کا شکار ہو ،مہنگے نسخوں کو استعمال کرنے کی بجائے ان غذاؤں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور پھر کرشمہ دیکھیں۔قدرتی طریقے سے ٹائمنگ میں اضافہ کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہی ہے۔ ان پانچ  چیزوں کو آپ اس طریقہ سے استعمال کر سکتے ہیں۔

صبح خالی پیٹ ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک یا دو چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ کچھ دیر بعد دہی کے ساتھ روٹی کھا لیں اور پراٹھہ سے اجتناب کریں ۔ اگر دہی کے ساتھ روٹی نہیں کھانی  تو  خشک ایرانی کھجور کے سات تا دس دانے  اور ایک گلاس دودھ  کا ناشتہ کر لیں۔

نوٹ:۔ کھجور اور دودھ کا استعمال وزن میں اضافہ بھی کرے گا اس لئے روزانہ آدھ گھنٹہ  چہل قدمی ضرور کریں۔

جنسی طاقت کو بڑھانےوالی سبزیاں

> اردو کتاب جنسی معلومات pdf

روٹی کے لئے سفید فائن آٹے کی بجائےچکی کاآٹا استعمال کرنے کی عادت اپنائیں ۔

2۔ دوپہر کےکھانے کے ساتھ امرود، کیلا یا اپنا کوئی بھی پسندیدہ پھل کھا لیں یا سلاد مثلا گاجر، مولی،  پیاز،کھیرا وغیرہ کھا لیں ، ایسا بھی کرسکتے ہیں کہ ایک دن سلاد کھا ئيں اور دوسرے دن پھل کھا لیں۔پھل کھائیں یا سلاد لیکن روزانہ دوپہر کے وقت  ایک گرام ادرک کا ٹکڑا اور تین دانے انجیر کے ضرور استعمال کریں۔جب سلاد کھانے لگیں تو اس میں کلونجی کے سات  دانے شامل کر لیں۔سلاد اور پھل کا استعمال آپ کو معدے کی گرمی سے بچائے گا۔معدے کے امراض تمام بیماریوں کی جڑ ہوتے ہیں۔ ادرک اور انجیر آپ کے معدے کے تمام مسائل حل کر دیں گے اور قبض نہیں  ہونے دیں گے اور جس  کا  معدہ ٹھیک ہو اور قبض کا مسئلہ نہ ہو وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہو ہی نہیں سکتا۔

3۔ رات کا کھانا آپ کی صحت کی بہتری کیلئے انتہائی ضروری ہے لہذا اسے ضرور کھائیں اور سونے سے دو گھنٹے قبل یا کم از کم ایک گھنٹہ پہلے کھائیں، سونےسےپہلے ایک یا دو چمچ زیتون کا تیل پی لیں۔ غیر شادی شدہ افراد کے لئے صرف زیتون کا ایک چمچ ہی کافی ہے۔

  مردانہ طاقت میں اضافےکےلئے روزانہ نصف گھنٹہ چہل قدمی یا ہلکی ورزش لازمی ہے اور اگر آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کرلیں تو اس سےآپ کی ورزش کی کمی بھی پوری ہو سکتی ہے۔

5۔ نامانوس اور نئے خیالات پر عمل کرنا ہمیں  بہت مشکل لگتا ہے۔ آج اس  سوچ کو بھی بدلیں اور یوگا کے بارے میں سنجیدگی سے  معلومات حاصل کریں اور یوگا  کے وہ "آسن" جو مردانہ قوت میں اضافہ کرتے ہیں ان کو کرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ لوگ کیا کہیں گے اس چکر سے باہر نکل آئیں۔ یوگا کے بارے میں معلومات اور ویڈیوز آپ کو گوگل اور یوٹیوب سے مل جائیں گی۔

مردانہ ٹائمنگ برھانے کیلئے ان پانچ چیزوں کو چھوڑ دیں

1۔ ٹھنڈا پانی یا کولڈڈرنک پینابالکل ترک کر دیں ۔ کھانے کے ساتھ یا پیاس کی صورت میں ہمیشہ نیم گرم پانی پیئں۔

2۔ فاسٹ فوڈ، نان اور بازاری تندور کی روٹی ، بیکری میں تیار ہونے والی اشیاء اور تلی ہوئی چیزیں کھانا چھوڑ دیں ۔

3۔ کچی یا جلی ہوئی روٹی نہ کھائیں، گھر میں کھانا جیسا بھی پکا ہو صبر شکر کے ساتھ اورچپ کر کے کھا لیں۔

4۔رشتے آپ کی زندگی کے خوشگوار ہونے کیلئے بہت ضروری ہیں۔ جتنا آپ رشتہ داری میں مضبوط ہوں گے آپ کی صحت اتنی اچھی ہوگی۔ ان شاء اللہ

اولاد، بیوی، رشتہ دار، دوستوں ، اہل محلہ اور انسانوں کی غلطیوں پر ان کے ساتھ جھگڑا یا بحث کرنا چھوڑ دیں۔ معاف کرنا شروع کردیں۔

5۔ اپنے فرائض اور معاملات میں گڑبڑ کرنا اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، سچ کا دامن تھام لیں ۔

ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں آئے کہ ان پانچ چیزوں کو چھوڑنے کی کیا ضرورت تھی اور ان کا مردانہ قوت کے ساتھ کیا تعلق بنتا ہے تو آپ سے عرض یہ ہے کہ غصہ،  جھوٹ ، ذہنی پریشانی اور  اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی  کے صرف نفسیاتی اور معاشرتی  ہی نہیں جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان باتوں کی سمجھ آپ کو آج نہیں تو کل ضرور آ جائے گی۔ آپ ایک با ران کو چھوڑنے کی کوشش کر کے دیکھیں ۔ انشاءاللہ آپ کو ہرحوالے سے فائدہ ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی