رزق میں اضافے کا وظیفہ – اردو گلدستہ

 

رزق میں اضافے کا وظیفہ


رزق میں اضافے کا وظیفہ – اردو گلدستہ

جسے رزق کی تنگی کا سامنا ہو تو اسے چاہئیے کہ روزانہ فجر کے نماز کے بعدسورہ مزّمل کی تلاوت کرے۔ ان شاء اللہ تعالی اللہ رب العالمین اس پر رزق کے بند دروازے کھول دے گا۔

اس کے علاوہ سورہ مزّمل کی تلاوت کرنے سے آپ کو درپیش کئی مسائل کا حل ملے گا۔ ان شاء اللہ

خوابوں کی تعبیر مکمل کتاب pdf

رزق میں برکت کا وظیفہ

رزق میں برکت کا وظیفہ


معاشی تنگی سے نجات

سورہ مزّمل ہر نماز فجر کے بعد اکتالیس بار پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائیگی۔

رشتہ کی بندش

اگر لڑکے یا لڑکی کا رشتہ درکار ہے تو اس سورت کی تین تسبیح تلاوت کریں۔

مصیبت سے چھٹکارا

اگر کسی مصیبت کا سامنا ہے تو اس سورت کی 101 بار تلاوت کرے۔

جسم درد سے نجات

اگر جسم میں درد ہو یا کسی کام میں دل نہ لگتا ہو تو سات بار سورہ مزّمل پڑھ کر خود پر دم کریں۔

اولاد نافرمان ہو تو

بچہ نافرمان ہو تو تین بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے کھلا دیں۔

بیوی نافرمان ہو تو

اگر بیوی کی نافرمانی سے پریشان ہیں تو سات بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے اسے کھلا دیں۔

ذہنی دباؤ سے نجات

اگر آپ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے سخت قسم کی ذہنی دباؤ اور  اذیت سے دوچار ہیں تو ہر نماز کے بعد اول آخر تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر درمیان میں چار مرتبہ سورہ مزّمل کی تلاوت کرکے پانی پر دم کرکے پی لیں۔ اللہ کے حکم سے آپ کی پریشانیاں خوشیوں میں بدل جائيں گی۔

امراض چشم کا علاج

اگر کوئی آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہے یا اچانک آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہو تو اکتالیس بار یہ سورت مبارک پڑھ کر پانی پر دم کرکے آنکھوں پر لگائے اوربچ جانے والا پانی اس یقین کے ساتھ پی لے کہ للہ تبارک وتعالی ضرور فائدہ دیں گے۔ اگر اس عمل کو اپنا معمول بنا لیں گے تو کبھی بھی آنکھوں کی کمزوری کا سامنا نہیں کریں گے۔ ان شاء اللہ تعالی۔

مستجاب الدعوات

اس سورت کو وضو کی حالت میں کثرت سے پڑھنے والے کی دعا اللہ پاک ضرور قبول کرتے ہیں ۔

آنلائن سورۃ مزّمل کی تلاوت کریں اور ڈاؤنلوڈ کریں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی