آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے ٹرین کی زد میں آکر جانبحق

 

آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے ٹرین کی زد میں آکر جانبحق

آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے ٹرین کی زد میں آکر جانبحق

ہندوستان: ممبئی میں ریلوے لائن پر آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے ٹرین کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ افسوسناک واقعہ ’ ماتھورا کاس گنج ‘ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے، دونوں لڑکوں کے موبائل فونز ریکور کر لیے گئے ہیں، ایک مکمل طورپرٹوٹ چکا ہے جبکہ دوسرے موبائل پرآن لائن گیم چل رہی تھی ۔

گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے

ٹرین کی زد میں آ کر زندگی ہارنے والےمذکورہ  نوجوانوں کی شناخت 14 سالہ گورو مار اورکپل کمارکے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ہی دسویں جماعت کے طالبعلم تھے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق صبح سات بجے جائے حادثہ سے گزرتے وقت انہوں نے لڑکوں کی لاش کو ریلوے ٹریک پر پڑا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ کپل کے والد سنجے کمارکا کہناتھا کہ انہیں اس گیم سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی