مری میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کی ہلاکت، جانئے یہ فیملی دراصل کون ہے؟

 

مری میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کی ہلاکت، جانئے یہ فیملی دراصل کون ہے؟

مری میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کی ہلاکت، جانئے یہ فیملی دراصل کون ہے؟

ملکہ کوہسار میں برفانی طوفان نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 19 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جب کہ کار میں ایک ہی خاندان کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ دراصل  اے ایس آئی نویدکی فیملی کی ہے۔


وہ  بیوی اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی اپنی فیملی کے ساتھ سیر کیلئے مری گئےتھے۔ اے ایس آئی گلڈنہ روڈ پر گاڑی میں ہی بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ جبکہ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن اب تک جاری ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی