اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینیوں سے حمایت پر اسرائیلی حکام آگ بگولا

 

اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینیوں سے حمایت پر اسرائیلی حکام آگ بگولا

اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینیوں سے حمایت پر اسرائیلی حکام آگ بگولا

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے ایک روز قبل سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شئیرکی جو گزشتہ برس مئی میں فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں درجنوں فلسطینی ہیں جن میں سے ایک نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر ’یکجہتی ایک فعل ہے‘ کا جملہ درج تھا۔

ایماواٹسن نے اس  تصویر کے ساتھ برطانوی نژاد آسٹریلوی ایکٹوسٹ سارہ احمد کا ایک قول بھی شیئر کیا۔

سارہ احمد کے قول کے الفاظ ’یکجہتی کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری جدوجہد اور درد یکساں یا پھر ہماری امیدیں ایک جیسے مستقبل  سے وابستہ ہوں بلکہ یکجہتی کا معاملہ عزم، کام اور پہچان سے ہے، ہم چاہے ایک جیسی زندگیاں نہ گزارتے ہوں، ہمارے جسم اور احساس علیحدہ ہوں مگر ہم ایک زمین پر رہتے ہیں، اسی کا مطلب یکجہتی ہے‘۔

 

برطانوی اداکارہ ایماواٹسن کی اس پوسٹ کو فلسطین کے حامی صارفین نے بہت سراہا اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ ان کے اس فوٹو کے شئیر کرنے کے بعد اسرائیل کے حمایت یافتہ صارفین نے  انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ ان کی اس حمایت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایماواٹسن ٹرینڈنگ پہ ہیں۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی