حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، سعید غنی

حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، سعید غنی


حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی کے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں گزشتہ 3 ماہ سے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں سے زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے جو اپنے صوبے میں گیس نہ ہونے پر بول پڑے۔ ان کراچی کے نام نہاد ٹھیکیداروں ایم کیوایم کو شرم نہ آئی کے کراچی میں گیس نہ ہونے پر بولتے۔

 آپ ٹریفک چالان کی رقم واپس لے سکتے ہیں مگر کیسے؟ جانئے

سعید غنی نے چینی اور پیٹرول بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی ذمہ دار حکومت ہے، دوسری جانب نیپرا نے جنوری میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ تیل سے بجلی بنائی جا رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے۔ آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی میں کرپشن ہوئی اور گیس بحران سب کے سامنے ہے۔ ایل این جی بروقت نہ منگوانے کی سزاعوام کو کیوں دی جارہی ہے؟ یہاں حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزاعوام کو دی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافے پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ملک میں گیس کا بحران ہے صنعتوں کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہیں۔

 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے ملک میں کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی۔ عوام کے حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں خاموش ہیں، بجلی، گیس، یوریا، چینی، گندم بحران پر ایک لفظ بھی ان کے منہ سے نہیں نکلا۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی