کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ،مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ،مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ،مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی۔

سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرشاہدرسول نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد میں کمی ہے، کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40فیصدہے، آبادی کے حساب سےاس شہر میں  ویکسین کی شرح انتہائی کم ہے۔

اومی کرون کیسز کی شرح میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر سختی سےعمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دوسری جانب مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کیسز کی شرح میں 9.23 تک اضافہ ہو گیا ہے،  اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو شہر میں تجارتی اور دیگر سرگرمیاں محدود بھی کی جاسکتی ہیں جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی