واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو نیا اختیار دےدیاگیا

 

واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو نیا اختیار دےدیاگیا

واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو نیا اختیار دےدیاگیا

اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ کسی کا بھی میسیج ڈیلیٹ کرسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پراس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے فیچر سے گروپ ایڈمن گروپ کے ہر فرد کابھیجاہوا کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے گروپس میں موجود ہر شخص کے لیے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

 فیس بوک نے پاکستانیوں کو کروڑوں کا چونا لگادیا

اس فیچر کی مدد سے گروپس ایڈمن چیٹ کو معتدل انداز میں چلا سکیں گے اور غیر مناسب پیغامات کو فوری حدف کر دیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلےواٹس ایپ بیٹا صارفین کیلئے دستیاب ہوگا البتہ اس اپ ڈیٹ کے اجراء کی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی