اگر اسکرین شارٹ لیا تو فیس بوک سب بتاد ے گا

 


اگر اسکرین شارٹ لیا تو فیس بوک سب بتاد ے گا

جی ہاں !سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک پر اب اسکرین شاٹ لینا مشکل ثابت ہو گاکیوں کہ اب اگر فیس بک میسنجر پر کسی کی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک متعلقہ شخص کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کرے گا۔

 واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو نیااختیار دے دیاگیا

میٹا (فیس بوک)کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیچر پر کام شروع کردیا ہےجو اسکرین شارٹ ڈیٹیکٹشن کا کام کرے گا۔اس فیچر کے تحت کسی بھی صارف کی چیٹ کا جب اسکرین شاٹ لیا جائے گا تو اُس کے پاس پیغام نوٹی فکیشن کی صورت میں جائے گاجس سے اسے اسکرین شارٹ کاپتہ چل جائے گا۔

فیس بک کے مطابق اسکرین شاٹ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ سمیت ہر قسم کی چیٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کے لیے اس لیے بھی بہتر ثابت ہوگا کیونکہ وہ بے فکر ہوکر کسی سے بھی بات کرسکیں گے۔

میٹا کا ماننا ہے کہ فیس بوک صارف مستقبل میں محفوظ چیٹ سسٹم استعمال کر کے خود کو محفوظ کریں تاکہ اگر کوئی بھی مسیج کا اسکرین شاٹ لے تو اسے اس کے بارے میں اطلاع دے دی جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی