مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

 

مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر تین اوباش نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ اوباش نوجوانوں نے ماروی ملک شیر کی گاڑی کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے ان کا راستہ روکا اور گالم گلوچ کی۔

 کپاس کی کاشت کا طریقہ

اس دوران ماروی ملک شیر کو اوباش نوجوانوں کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی سے نکالنے کی کوشش بھی کی گئی۔ جب کہ اس کھینچا تانی میں اے سی صاحبہ کا ہاتھ زخمی ہو گیا، اس واقعہ میں خاتون اے سی کا گن مین اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تینوں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی