نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مرتضیٰ وہاب

 نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مرتضیٰ وہاب

نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مرتضیٰ وہاب

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا وہ جنہوں نے نہ گھبرانے کا مشورہ دیا تھا آج وہ خود گھبرائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ خود گھبرانا شروع ہو گئے ہیں۔ ۔ بلاول بھٹو کے مارچ کی پورے پاکستان میں پزیرائی ہوئی تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ یہ حکومت رہے گی نہیں، چلی جائے گی کیونکہ ان کے لوگوں نے کشتی سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتشار ہے، یہ لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر سلیکٹ ہوگئے تھے۔ ساڑھے 3 سال میں تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو انصاف نہیں دیا۔

جانئے رزق میں اضافے کا وظیفہ

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اور اسپیکر نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے اور آئین کے مطابق اسپیکر کو 14 روز کے اندر اجلاس بلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تو اب سندھ حکومت کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کسی اور کو ڈرائیں ہم نے ضیا الحق اور پرویز مشرف کا سامنا کیا ہے۔ جو ضیا کی آمریت سے نہیں ڈرے وہ اب کیسے ڈر جائیں گے، کیا یہ گورنر راج کے قابل ہیں ان کی گھبراہٹ کا وقت ہوچکا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی