اخوت فاونڈیشن سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ – اردو گلدستہ

 

اخوت فاؤنڈیشن سے قرض حاصل کرنے کا طریقہ

اخوت فاونڈیشن سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ – اردو گلدستہ

اخوت فاؤنڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے اور اس کی بنیاد ڈاکٹر امجد ثاقب نے 2001 میں رکھی تھی۔ اخوت پاکستانی عوام کے لیے بلا سود قرضہ فراہم کرتا ہے اور ہر وہ شخص جو اس پروگرام کا اہل ہے وہ پورے پاکستان سے کسی بھی شہر میں رہ کرقرض کی درخواست دے سکتا ہے۔ اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے چھوٹا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سود سے پاک اخوت فاونڈیشن سےقرضہ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اپنا کاروبار کیسے شروع کریں؟ جانئے کاروباری آئیڈیاز

اخوت فاؤنڈیشن سے قرض کیلئے کیسے اپلائی کریں؟

اب تک ہزاروں لوگ اخوت فاونڈیشن سے قرضہ لےکر اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں آپ بھی اپنے قریبی اخوت کے آفس میں جا کر قرضے کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔قرض لینے کیلئے سب سے پہلے بلا سود اخوت فاؤنڈیشن قرض کا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اس فارم میں اپنے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور اپنے گھر کے قریبی اے آئی ایم برانچ کو بھیجیں۔ فارم جمع کرانے کے بعد، یونٹ مینیجر آپ کی قرض کی درخواست اور تمام دستاویزات کی تصدیق کرے گا جو قرض کی منظوری کے لیے لازمی ہیں۔ اس فارم کی فیس مبلغ 200 روپے ہے۔

 

قرضہ لینے کے لئے اہلیت کا معیار

  • شناختی کارڈ رکھنے والے امیدوار
  • عمر کی حد 18 سے 62 سال تک
  • قرض لینے والاجسمانی طور پے تندرست ہو
  • امیدوار مجرم یا کسی غلط ایکٹیوٹی کا مرتکب نا ہو
  • امیدوار اچھے اخلاق و کردار کا مالک ہو
  • امیدوار دو ضمانتیں فراہم کرنے والا ہو
  • جس علاقے سے آپ قرضے کے لئے اپلائی کر رہے ہیں اس علاقے کے آپ رہائشی ہوں

 

اخوت فاؤنڈیشن سے قرض حاصل کرنے کیلئے  کن کاغذات کی ضرورت ہو گی؟

  • شناختی کارڈ کی کاپی (اپنی اور ضمانت فراہم کرنے والے کی)
  • یوٹیلٹی بل کی کاپی
  • حالیہ تصویریں
  • نکاح نامہ کی کاپی (اگر شادی شدہ ہو)

 

اخوت فاؤنڈیشن کا قرضہ دینے کا عمل کیا ہو گا؟

سب سے پہلے امیدوار قرضہ کے لئے درخواست فارم جمع کروائے گا اس کے بعد آپ کی درخوست کو چیک کیا جائے گا اس کے بعد اگر امیدوار اہلیت پر پورا اترے گا تو اس کی درخواست سنئر سٹاف چیک کرئے گا اس کے بعد امیدوار کی درخوست کو منظوریا رد کیا جائے گا۔

اس کے بعد امیدوار کو قرضہ منظور ہونے کی اطلاع دی جائے گی اور آپ اپنے قریبی اخوت فاونڈیشن کے آفس سے قرضے کو حاصل کر لیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی