پیٹرول کی قیمت میں 83 روپےفی لیٹر اضافے کی تجویزارسال

 


پیٹرول کی قیمت میں 83 روپےفی لیٹر اضافے کی تجویزارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرانے گیس اور لیوی کی شرح، فل لیوی اورٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کی تجاویز ارسال کی ہیں۔ اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور جی ایس ٹی صفر ہے، ورکنگ 17 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپےفی لیٹر لیوی کو ہٹائے بغیر کی گئی۔

 مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

ذرائع کے مطابق صرف موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51روپے 30 پیسے اضانے کی تجویز دی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 99 پیسےفی لیٹراضا نے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعدکرے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی