کالام میں سیاح خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

کالام میں سیاح خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار


 کالام میں سیاح خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب ٹینٹ میں گھس کر سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی متاثرہ سیاح خاتون اور اس کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اور 19 جون کی درمیانی شب چاقو بردار نامعلوم شخص ہوٹل مالک کی ایما پر ہمارے ٹینٹ میں داخل ہوا اورزبردستی زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مزاحمت کرنے پر نامعلوم چاقوبردارشخص نے مجھ پرحملہ کر کے مجھے زخمی کردیا اور شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ملزم فرار ہو نےمیں کامیاب ہوگیا۔

بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور اس کے سہولت کارہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی