فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

 

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔ اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو رہا ہو۔ ان کے مطابق یہ تیسرا موقعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'الریحلہ' فٹ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس کو تیار کرنے میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال میں لایا گیا ہے۔

شیخ زوہیب سیٹھی نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے  تیار کیا جانے والا فٹبال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹبالز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 حاصل کرنے کا طریقہ

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملکی برآمدات کے حوالے سے اہم شہر ہے اوریہ دنیا بھر میں والی بال، ہاکی اسٹکس، کرکٹ بیٹ اور کھیلوں میں استعمال ہونے والے لباس سمیت کھیلوں کامختلف سامان تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی