پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔ صدر فیٹف

 پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔ صدر فیٹف

 

پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔ صدر فیٹف

صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ڈاکٹر مارکس کاکہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا، اسلام آباد نے گرے لسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں اب اکتوبر میں وفد پاکستان کا دورہ کرکے رپورٹ دےگا،جس کے بعدپاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس بروز منگل  جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی، ان مبصرین میں آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

عامر لیاقت کی جتنی جائیداد ہے سب دانیہ کی ہے۔ والدہ دانیہ

اجلاس کے اختتام کے بعد صدر ایف اے اٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے دیے گئے اہداف اورگرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفدتمام اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔

صدر ایف اے اٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی