ایک چارج میں 1000کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک سولر کار متعارف

ایک چارج میں 1000کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک سولر کار متعارف

ایک چارج میں 1000کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک سولر کار متعارف

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی جدید ترین سولر الیکڑک کار متعارف کرائی ہے یہ کار الیکٹرک سولر پینلز سے لیس ہے جو ایک ریچارج میں ہزار کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی نے کار کو لائٹ ایئر زیرو کا نام دیا ہے، جسے چھ سال کی ریسرچ ، ڈیویلپمنٹ اور متعدد بار ٹیسٹ کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر پیداوار کی اجازت دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سولر پینل کار کی چھت اور دروازوں پر نسب کئے گئے ہیں جس کی مدد سے آپ کار کو کسی بھی جگہ پر آسانی سے ریچارج کرسکتے ہیں۔ اور اس گاڑی کے ایک ریچارج سے تقریباً 1000 کلومیٹر تک  کا سفر کیا جاسکتاہے۔ اور دن کی روشنی میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چلے گی۔

اور اگر آپ کا یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو اگلے 7 مہینے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے کیسے حاصل کریں؟

اگر اس گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو کہاجارہا ہےکہ اس گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اس نوعیت کی پہلی گاڑی نومبر  2022 تک فروخت کیلئے فراہم کر دی جائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی