بنگلا دیشی شہرسلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا

بنگلا دیشی شہرسلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا


بنگلا دیشی شہرسلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا

تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلا دیش میں رواں سال کی مون سون بارشوں کے سبب اب تک کم از کم 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ  سیلاب کی وجہ سے بنگلا دیش کا شہر سلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

بنگلا دیش میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے ایک ہوائی اڈے کو ڈبو دیا ہے اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز، پل اور بجلی کی لائنیں گرا دی ہیں، لاکھوں لوگوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہے، ہنگامی کارکنان سیلاب سے متاثرہ افراد تک پہنچنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

نجی اخبار کے مطابق سلہٹ کی گلیوں میں کشتیاں چلنے لگی ہیں، دوسری طرف بھارتی ریاست آسام کے 35 میں سے 32 اضلاع پانی میں گھر گئے ہیں اور مختلف مقامات پرلوگ پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکارہو گئے ہے۔

فیفاورلڈکپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار کیاگیا فٹبال استعمال ہوگا۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق آنے والے چند دنوں میں سیلاب مزید شدید ہوجانے کا خدشہ ہے، جب کہ بنگلا دیش کے کچھ مقامی عہدے داروں نے 2022 کے اس سیلاب کو 2004 کے بعد ملک کا بدترین سیلاب قرار دے دیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی