سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ گئی، 4 خواتین سمیت ایک بچی جاں بحق

 

سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ گئی، 4 خواتین سمیت ایک بچی جاں بحق

سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ گئی، 4 خواتین سمیت ایک بچی جاں بحق

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے کٹ منڈی میں بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک وین بہہ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر وین میں بچوں سمیت 15 سے زائد افراد سوار تھے، جاں بحق ہو جانے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے جبکہ دو افراد زخمی اور 10 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک چارج میں 1000 کلومیٹر سے زائد چلنے والی الیکٹرک سولر کار متعارف

واضح رہے کہ  بارشوں کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے،  بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ہے، ڈيرہ بگٹی اور موسیٰ خیل کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

 ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی