عامرلیاقت کی جتنی جائیداد ہے سب دانیہ کی ہے۔ ساس

 

عامرلیاقت کی جتنی جائیداد ہے سب دانیہ کی ہے۔ ساس

عامرلیاقت کی جتنی جائیداد ہے سب دانیہ کی ہے۔ ساس


تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکردانیہ ملک کی والدہ نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اُن کے داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے‘۔

دانیہ ملک کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مرحوم عامرلیاقت حسین کی اب جتنی جائیداد ہے دانیہ کی ہے۔

دانیہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا‘۔

 سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ

دانیہ ملک کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے‘۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین گزشتہ ہفتے اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے بعدازاں ہسپتال جاتے ہوئے ان کی وفات ہوگئی تھی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی