جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج

 

جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج

جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج

کچھ لوگوں کے جسم کے مختلف حصوں پر مختلف قسم کی گلٹیاں ابھر آتی ہیں جنہیں رسولیاں، لیپوما یا فیٹی ٹیومر بھی کہتے ہیں ۔

جسم پر گلٹیاں بننے کی وجہ کیا ہے؟


جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج



ان گلٹیوں کے جسم پر بننے کی اصل وجہ جسم میں چربی کے خلیوں کا غیر معمولی اضافہ ہونا ہے ۔ ان رسولیوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں ۔ پہلی قسم نرم ہوتی ہے اور دوسری سخت ہوتی ہے ۔

نرم گلٹی کی پہچان یہ ہے کہ اس کو اگر ہاتھ لگائیں گے تو وہ اندر کی طرف چلی جائے گی اور اگر سخت گلٹی کو ہاتھ لگائیں تو وہ جسم میں درد پیدا کرے گی ۔

طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسی گلٹی یا رسولی بن جائے تو اسے جلد از جلد علاج کروا لینا چاہیے ۔

ان کا سائز عام طور پر ایک انچ سے لے کر دو انچ تک ہوتا ہے ۔ کبھی کبھی یہ گلٹیاں اس سے بڑے سائز کی بھی ہو سکتی ہیں۔

اگر خدانخواستہ آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو گلٹیوں کے مسائل کا سامنا ہے تو پھر اس کا حل بہت ہی آسان ہے ۔ وہ بھی قدرتی اجزاء کے ذریعے ۔


جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج



گلٹیوں سے چھٹکارے کا طریقہ

سفوف ترپھلہ کا آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ شام استعمال کریں۔تھوڑی سی ہلدی لے کر اسے نیم کے تیل میں مکس کر لیں اور گلٹیوں کے اوپر لگائیں ۔ اس سے گلٹیاں آہستہ آہستہ نرم ہوکر خودبخود ختم ہو جائیں گی ۔ ان شاء اللہ

نیم اور السی کا تیل ہم وزن لے کر اسے مکس کر لیں اور روزانہ دو مرتبہ جہاں رسولی یا گلٹی ہے وہاں اس تیل سے مالش کریں ۔ اس سے یہ رسولیاں جڑ سے ختم ہو جائیں گی۔


جسم پر گلٹیاں - فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج



اگر کسی کو اس طرح کی گلٹیوں کا مسئلہ درپیش ہے تو اسے چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسٹرابری اور چیری کا استعمال کرے ۔ ان کے استعمال سے گلٹیوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

مچھلی کا تیل بھی ان رسولیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیں اور گلٹیوں کے اوپر مچھلی کے تیل کی مالش کریں ۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی