سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ: 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

 

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ: 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ: 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

پاکستانی سفارت خانہ ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو بڑے ٹرالر سے تصادم کے باعث پیش آیا ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ نے جانبحق ہونے والوں کی میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے سفری دستاویزات فراہم کر دیں۔  جانبحق ہونے والے تمام ورکرز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

حادثہ میں جانبحق ہونے والے مزدوروں کے نام

سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی