کابل مسجد میں دھماکہ: 20 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

 

کابل مسجد میں دھماکہ: 20 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

کابل مسجد میں دھماکہ: 20 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد کے اندر دھماکے  سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کوتل خیر خانہ کے علاقے  میں مسجد میں خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں  کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں امام مسجد امیر محمد خان کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی