موٹروے ایم 5 پر مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ، 20 مسافر جاں بحق

موٹروے ایم 5 پر مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ، 20 مسافر جاں بحق


 موٹروے ایم 5 پر مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ، 20 مسافر جاں بحق

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب مسافر سلیپر بس اور ٹینکر میں تصادم  ہو گیا جس سے خطرناک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوجانے کی اطلاعات ہیں، جانبحق ہونے والوں کی ڈیڈباڈیز کو نشتر اسپتال سرد خانےمیں منتقل کیے جانے کا کام کیا جارہا ہے۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر Daewoo سلیپر بس تیز رفتاری کی وجہ سےایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے بعد موٹروے ایم فائیو کئی گھنٹےتک  بند رہی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ڈی آئی جی موٹروے شاہد جواد بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈائیووکمپنی کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں سوار مسافروں کی تعداد 24 تھی۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملتان موٹروے M5 پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کااظہارکیا ہےاور کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کی اور کہا ہے کہ حادثے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی