شہر قائد میں جشن آزادی پر مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی

 

شہر قائد میں جشن آزادی پر مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی

شہر قائد میں جشن آزادی پر مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی

شہر کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خواتین اور  بچوں کا خیال کیے بغیر سکیورٹی گارڈ نے جدید اسلحے سےفائرنگ شروع کر دی۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی ہی میں خاتون اور مرد نے پستول سے فائرنگ کی۔

جبکہ شہر میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات: گلشن اقبال بلاک7،  بہادرآباد، ، نیو ٹاؤن، یوسف پلازہ، لیاقت آباد، گلبہار، چاکیواڑہ، سولجر بازار، پی آئی بی اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ ان تمام واقعات میں 5 خواتین سمیت تقریبا 35 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری  پولیس نے عیدگاہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد افنان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی