کپل شرما شو کا نیا سیزن کب شروع ہورہا ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

 

کپل شرما شو کا نیا سیزن کب شروع ہورہا ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

کپل شرما شو کا نیا سیزن کب شروع ہورہا ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق بھارت کا مقبول ترین کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' کے نئے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام کے مرکزی کرداروں میں سے ایک 'کرشنا ابھیشیک' نے  معاہدہ من مرضی طے نہ پانے کی وجہ سے شو کو خیرباد کہہ دیا جبکہ کامیڈی شو کی باقی پوری ٹیم نئے سیزن میں جلوے بکھیرنے اور مداحوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں کپل شرما سمیت ان کی ٹیم کے دیگر کرداروں نے شو کا پرومو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جلد ہی انڈین ٹی وی اسکرینز پر پرومو نشر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام کا آغازآئندہ ماہ 10 ستمبر سے ہورہا ہے، نئے سیزن میں کپل سمیت ارچنا پورن سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شاردا اور چندن پرابھرکر دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیاہے  کہ کپل شرما شو کے نئے سیزن میں کپل متعدد نئے کامیڈینز متعارف کرائیں گے جو عوام کو خوب ہنسائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی