کروڑوں صارفین کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والا سافٹ ویئر ہیک

 

کروڑوں صارفین کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والا سافٹ ویئر ہیک

کروڑوں صارفین کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والا سافٹ ویئر ہیک

تین کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے سافٹ ویئر پروگرام ’ لاسٹ پاسٹ‘ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکر نے سورس کوڈ چرایا اور پروگرام تک رسائی حاصل کی تاہم تمام صارفین کی خفیہ معلومات محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا کی جانب سے خبردار کیا گيا تھا کہ دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبرحکام کا کہنا تھا کہ لاگ فور جے نامی سافٹ ویئر میں خامیاں سامنے آئی ہیں۔ سائبرحکام کی جانب سے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا گیا تھا کہ سنگین خامیوں کو دور کرنے کے  لیے بروقت کارروائی کی  ضرورت ہے۔

لاسٹ پاسٹ کیا ہے؟

لاسٹ پاسٹ دنیا کا ایک مقبول پاس ورڈ مینیجر سافٹ ویئر ہے جہاں صارفین اپنے پاس ورڈ اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ طور پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی