بھارت میں بارشوں سے تباہی، 50 افراد ہلاک

 

بھارت میں بارشوں سے تباہی، 50 افراد ہلاک

بھارت میں بارشوں سے تباہی، 50 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ 3 دن سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مشرقی اور شمالی ریاستوں میں 3 دن سے طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے تباہی مچ گئی ہے۔ جبکہ پہاڑوں سے سیلابی پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیوں میں شگاف پڑ گئے۔

بھارت کے کئی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کوتباہ کر کے رکھ دیا اور لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

بارشوں سے سب سے زیادہ اموات بھارت کی ریاست ہماچل میں ہوئی ہیں جہاں 36 افراد ہلاک ہوئےہیں جبکہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے  ہیں جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی