کل پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی

 

کل پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی

کل پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے ممکنہ بارش کے باعث اسلام آباد، کراچی،  حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا امکان گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردومیں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی