ملک میں حالیہ سیلاب سے 900 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ

 

ملک میں حالیہ سیلاب سے 900 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ

ملک میں حالیہ سیلاب سے 900 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ

پاکستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں معاشی امور پر ریسرچ کرنے والے مقامی ادارے جے ایس بروکریج نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے جس کےمطابق پاکستان کو سیلاب کے باعث 900 ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔

جے ایس بروکریج کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے گندم کی بوائی تاخیر کاشکار ہو گی اور پاکستان کو مزید گندم درآمد کرنا پڑے گی جبکہ کپاس اور چاول کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ چاول کی فصل کی تباہی سے اس کی برآمد میں بھی کمی ہو گی۔ تخمینے کے مطابق حالیہ سیلاب کے نقصانات 2010 کے سیلاب سے زیادہ ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے گوشت کی قیمتیں اور فصلوں کی تباہی کی وجہ سے اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی